Tahajjud is not just a prayer. It is a quiet conversation between a restless heart and its Creator, held when the world is asleep and sincerity is awake. In those silent hours, words feel lighter, tears speak louder, and hopes feel closer to acceptance. Tahajjud quotes and poetry capture this deep spiritual moment, reminding us that the darkest part of the night often carries the brightest mercy.
Through carefully chosen Tahajjud quotes in Urdu, emotions find a voice and faith finds comfort. These words reflect patience, surrender, and unwavering trust in Allah. Whether you are seeking peace, healing, or guidance, Tahajjud poetry connects the soul to a higher calm and gently reminds us that no sincere prayer goes unheard.
تہجد صرف ایک نماز نہیں بلکہ دل اور رب کے درمیان ہونے والی وہ خاموش گفتگو ہے جو رات کی تنہائی میں زندگی بدل دیتی ہے۔ جب ساری دنیا سو رہی ہوتی ہے تب اللہ اپنے بندے کے سب سے قریب ہوتا ہے اور دل کی ہر بات سن لیتا ہے۔ تہجد کے اشعار اور اقوال اسی قرب اور یقین کو لفظوں میں سمیٹتے ہیں۔
اردو میں تہجد کی شاعری صبر، امید اور اللہ پر کامل بھروسے کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ اشعار اس لمحے کی تصویر ہیں جب آنسو دعا بن جاتے ہیں اور دعا نصیب بدل دیتی ہے۔ جو دل سکون، ہمت یا راستہ تلاش کر رہا ہو، اس کے لیے تہجد کے الفاظ ایک خاموش سہارا بن جاتے ہیں۔
Tahajjud Quotes In Urdu For You
تہجد کی دعائیں جب نصیب کے روبرو آ کر کھری ہو جاتی ہیں تو کچھ بھی ناممکن نہیں رہتا، تب چاروں سمت کن کی صدائیں گونجتی ہیں۔
تہجد کا خاموش سجدہ اور زار زار بہتے آنسو اللہ کبھی ضائع نہیں کرتا۔
جس کہانی کی وجہ سے تم تہجد تک پہنچ جاؤ، اس کہانی کو اللہ پاک کبھی ادھوری نہیں چھوڑتا۔
جو چیزیں تہجد میں بھی مانگنے سے نہ ملیں، سمجھ لو وہ تمہارے لیے بہتر نہیں تھیں۔
تہجد ایسا مرہم ہے جس کے پاس ہر چوٹ کا علاج موجود ہے، بس یقین رکھو۔
وہ زخم بھی بھر جاتے ہیں جو تمہیں لگتا ہے کبھی نہیں بھریں گے، اور وہ خلا بھی مکمل ہو جاتے ہیں جنہیں کوئی مکمل نہیں کر سکتا۔
یہ مت بھولو کہ تمہارا رب سب کچھ کر سکتا ہے، واقعی سب کچھ۔
تم تہجد تک خود نہیں جاتے بلکہ تہجد کو تم تک لایا جاتا ہے۔
تم سجدوں کو نہیں چنتے بلکہ تمہیں سجدوں کے لیے چنا جاتا ہے۔
کسی کی تہجد بھی کام نہیں آتی اور کسی کی قضا بھی قبول ہو جاتی ہے۔
تہجد وہ آخری مرہم ہے جس کے بعد نہ کوئی زخم ستاتا ہے نہ کوئی غم رلاتا ہے۔
وہ دکھ جو رات بھر سونے نہیں دیتے، ان کی شفا تہجد میں موجود ہے۔

تہجد کی توفیق مل جانا ہی اس بات کی نشانی ہے کہ اس میں مانگی گئی دعاؤں پر قبولیت لکھی جا چکی ہے۔
اگر چاہتے ہو کہ تمہاری دعائیں قبول ہوں تو تہجد پڑھو اور اللہ سے دل کی ہر بات کہو۔
تہجد کے وقت اللہ بندے کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے۔
تہجد کی بات ہو تو محبت سے سنو، کیونکہ یہ دل کی عبادت ہے۔
تہجد وہ واحد نماز ہے جو مؤذن کی نہیں بلکہ دل کی اذان پر پڑھی جاتی ہے۔
نیند چھوڑ کر تہجد کے لیے اٹھنا اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ تمہیں بڑی کامیابی دینے والا ہے۔
یوں ہی نہیں ملا تمہیں تہجد کا سجدہ، کچھ ناممکن تمہارے لیے ممکن ہونے والا ہے۔
تہجد کے سجدوں میں مانگی گئی چاہتیں اللہ قیامت تک سلامت رکھتا ہے۔
تہجد محبت کی عبادت ہے، اور تہجد ہر درد کی راحت ہے۔
اگر درد رات بھر سونے نہیں دیتا تو جان لو کہ وہ منتظر ہے تمہاری دعاؤں کا، ابھی بھی مانگ لو کچھ نہیں بگڑا۔
ابھی بھی وہ سب ہو سکتا ہے جو تم چاہتے ہو، ابھی بھی وہ سب مل سکتا ہے جو تم مانگتے ہو کیونکہ قبولیت کی ایک گھڑی باقی ہے۔
ابھی بھی تہجد کا پلڑا مقدر پر بھاری ہے اور یہی وہ لمحہ ہے جہاں فیصلے بدلتے ہیں۔
جب تمہیں سارے راستے بند نظر آئیں تب بھی وہ ایک راستہ کھلا رکھتا ہے اور وہ تہجد کا راستہ ہوتا ہے۔
جب ہر طرف سے امید ختم ہو جائے تو اللہ تمہیں تہجد کی لگن دے کر ایک نئی امید سے جوڑ دیتا ہے۔
جو درد دن کے اجالوں میں نہیں سمٹ پاتا وہ رات کی تاریکیوں میں تہجد کے سجدوں میں سمٹ جاتا ہے۔
دعائیں کبھی ریت نہیں کی جاتیں، چاہے وہ تہجد کی ہوں یا فرض نماز کی، ہنستے ہوئے مانگی جائیں یا روتے ہوئے۔
وہ رب جو کافر کو بھی خالی ہاتھ نہیں لوٹاتا، کیا وہ تمہیں تڑپتا ہوا چھوڑ سکتا ہے۔
جو کہانی تہجد تک پہنچ جاتی ہے وہ کبھی ادھوری نہیں رہتی۔
جہد سے نصیب تک کا فاصلہ صرف ایک دعا کا ہوتا ہے جو تہجد میں مانگی جاتی ہے۔
تہجد میں بہنے والا ہر آنسو اللہ سے کن کہنے کی سفارش بن جاتا ہے۔
روشنیوں کے رب کو رات کے اندھیروں میں پکارو، وہ تمہیں معجزوں بھری صبح عطا کرتا ہے۔
تہجد میں کی گئی دعا بند سب دروازے کھول دیتی ہے اور ناممکن کو ممکن بنا دیتی ہے۔
تہجد میں فرش پر کیا گیا سجدہ انسان کو عرش پر اللہ سے ملا دیتا ہے۔
اللہ کے لیے تہجد پڑھا کرو کیونکہ تہجد کے سجدوں میں بہایا گیا ایک آنسو پوری زندگی بدل دیتا ہے۔
سچے دل سے مانگی گئی دعا نصیب پلٹ دیتی ہے، بس تہجد کا دامن نہ چھوڑو۔
تہجد کے وقت انسان اللہ کے اتنا قریب ہوتا ہے کہ اپنی ہر بات اس تک پہنچا سکتا ہے۔
بات تہجد کی ہو تو محبت سے سنو کیونکہ یہ وہ نماز ہے جو مؤذن کی نہیں بلکہ دل کی اذان پر پڑھی جاتی ہے۔
اگر تمہاری دعائیں رد ہونی ہوتیں تو تمہیں تہجد تک لایا ہی نہ جاتا۔
اللہ تمہارا نصیب پہلے ہی لکھ چکا ہے اور جو دعا تم مانگ رہے ہو وہ بھی اسی نصیب کا حصہ ہے۔
جن دعاؤں کی ابتدا تہجد سے ہو ان کی تعبیر ہمیشہ غیر معمولی ہوتی ہے۔
کبھی کبھی انسان لڑتے لڑتے تھک جاتا ہے تو آخری امید رات کی تنہائی میں تہجد کے سجدے میں آنسوؤں سے اللہ سے باتیں کرنا ہوتی ہے، اور دل ہلکا ہو جاتا ہے۔
تہجد وہ نماز ہے جس میں رب کوئی دعا رد نہیں کرتا۔
تہجد کے وقت اگر آنکھ کھل جائے تو سمجھ لو بلاوا آسمان سے آیا ہے۔
اللہ کی راہ میں پیسہ لگانے سے مال میں برکت آتی ہے اور اللہ کی راہ میں وقت لگانے سے وقت میں برکت آتی ہے۔
جب اللہ دل میں اتر جاتا ہے تو تہجد کے وقت آنکھوں میں نیند نہیں آتی۔
تہجد کی نماز کے لیے کسی عمر کی کوئی پابندی نہیں ہوتی۔
کسی کے کام رکے ہوں، مشکلات گھیر لیں، سکون کی تلاش ہو یا اولاد کی پریشانی ہو، یہ وہ وقت ہے جب سب کی سنی جاتی ہے۔

بس نیند کی قربانی دینی ہوتی ہے اور رب کو راضی کرنے لگ جانا ہوتا ہے۔
وہ بندے کے بہت قریب ہوتا ہے اور ہماری حاجتوں کو ہم سے پہلے جانتا ہے۔
عمل اور قربانی کے بعد سب کچھ عطا کر دیا جاتا ہے۔
انسان کا نصیب اتنی بار بدلتا ہے جتنی بار وہ اللہ کو یاد کرتا ہے۔
یہ ضروری نہیں کہ تہجد پڑھنے والا کسی انسان کی محبت مانگے، اللہ کی محبت میں ہی سب سے بڑا سکون ہے۔
تہجد کی توفیق انہی کو ملتی ہے جو اللہ کو راضی کرنا چاہتے ہیں۔
مایوس وہ ہوتا ہے جو اللہ پر یقین نہیں رکھتا اور محروم وہ جو شکر ادا نہیں کرتا۔
نمازِ تہجد کا افضل وقت رات کا آخری حصہ ہے۔
تہجد کم از کم دو اور زیادہ سے زیادہ بارہ رکعت ادا کی جا سکتی ہے۔
انسانوں پر بھروسہ کر کے دیکھ لیا، اب ایک بار اللہ پر بھروسہ کر کے دیکھو۔
اللہ نہ بھروسہ توڑتا ہے اور نہ بندے کو ٹوٹنے دیتا ہے۔
جو باتیں دعائیں بھی منوا نہ سکیں، تہجد اللہ سے منوا لیتی ہے۔
اللہ سے دعا مانگو اور قبولیت پر یقین رکھو کیونکہ وہ غافل اور مایوس دل کی دعا قبول نہیں کرتا۔
اللہ کو بندے کا نیند چھوڑ کر سجدے میں گر جانا اور آنسوؤں سے دعا مانگنا بہت پسند ہے۔
یہی وہ وقت ہوتا ہے جب بندہ خاص طور پر نوازا جاتا ہے۔
وہ دکھ جو رات بھر سونے نہیں دیتے، ان کی مرہم تہجد میں موجود ہے۔
جو پابندی سے استغفار کرتا ہے اللہ اس کے لیے ہر تنگی سے نکلنے کا راستہ بنا دیتا ہے۔
اللہ فرماتا ہے جو میرے ذکر سے منہ موڑے گا میں اس کی زندگی سے سکون چھین لوں گا۔
تہجد کی دعاؤں کے لیے ساتوں آسمانوں کے پردے اٹھا دیے جاتے ہیں۔
پھر اللہ ایسے معجزے کرتا ہے جو نہ زمین والوں نے دیکھے ہوتے ہیں نہ آسمان والوں نے۔
اللہ سے ہمیشہ بھلائی کی امید رکھو کیونکہ وہ بندے کو ویسا ہی عطا کرتا ہے جیسی وہ توقع رکھتا ہے۔
اللہ کے خزانوں میں سب سے قیمتی نعمت راہِ ہدایت ہے۔
محبت یہ ہے کہ نیند توڑ کر فجر پڑھی جائے اور اللہ کو سجدہ کیا جائے۔
تہجد محبت کا وہ خاص تحفہ ہے جس میں اللہ بندے سے تنہائی میں ملاقات کرتا ہے۔
تہجد بہت طاقتور عبادت ہے کیونکہ یہ دکھاوے یا خوف سے نہیں بلکہ محبت سے ہوتی ہے۔
تہجد تک انسان تب پہنچتا ہے جب دنیا کی ساری حسرتیں ساتھ چھوڑ دیتی ہیں۔
اللہ یوں ہی تہجد سے تمہارا تعارف نہیں کرواتا، یقیناً نصیب میں بڑے معجزے رکھے ہوتے ہیں۔
اچھے وقت سے زیادہ اچھا دوست قیمتی ہوتا ہے کیونکہ اچھا دوست برے وقت کو بھی اچھا بنا دیتا ہے۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تمہارا رب اس بات سے خوش ہوتا ہے جب بندہ کہتا ہے اے اللہ میرے گناہ بخش دے۔
وہی اللہ ہے جو دل کی خاموشی کو بھی سمجھ لیتا ہے۔
ہمیشہ بولنا ضروری نہیں، کبھی آنسو بھی اللہ سے باتیں کرتے ہیں۔
تہجد وہ وقت ہے جب بندہ اپنے رب سے بات کرنے کو بے قرار ہوتا ہے۔
تہجد کی دعائیں معجزوں کی تصویر ہوتی ہیں۔
فرش پر ہاتھ اٹھاؤ تو عرش پر اللہ کو پاؤ گے۔
تہجد تمہاری ہر ناممکن خواہش کو ممکن بنا سکتی ہے۔
ہر تکلیف کی شفا تہجد میں موجود ہے۔
تم سوچ بھی نہیں سکتے ایک تہجد تمہیں کیا کیا دلا سکتی ہے۔
تہجد معجزات کا دوسرا نام ہے۔
تہجد اللہ سے دوستی لگانے کا وقت ہے۔
تہجد اللہ سے باتیں کرنے کا وقت ہے۔
تکلیف جتنی بھی ہو رات کے آخری پہر اٹھ کر اپنے رب کو بتا دیا کرو۔
تہجد کا سجدہ کیا کرو۔
جس نے تہجد میں اللہ کو پا لیا گویا اس نے دنیا و آخرت کا سکون پا لیا۔
Tahajjud Quotes in Urdu copy paste
تہجد وہ لمحہ ہے جب دل خاموش ہوتا ہے اور رب بولتا ہے۔
رات کے آخری پہر اٹھنا اس بات کی علامت ہے کہ اللہ نے بلایا ہے۔
تہجد میں مانگی گئی دعا تقدیر کے بند دروازے کھول دیتی ہے۔
جو آنسو تہجد میں گرتے ہیں وہ کبھی ضائع نہیں ہوتے۔
تہجد کا سجدہ دل کے سب بوجھ ہلکے کر دیتا ہے۔
رات کی تنہائی میں رب سے باتیں کرنا سب سے بڑی نعمت ہے۔
تہجد وہ عبادت ہے جہاں لفظ کم اور یقین زیادہ ہوتا ہے۔
جو دل تہجد میں ٹوٹتا ہے اللہ اسے نئی طاقت دے دیتا ہے۔
تہجد کی دعا میں وہ اثر ہے جو دن کی ہزار کوششوں میں نہیں۔
جب سب سو رہے ہوں تب جاگ کر رب کو پکارنا خاص لوگوں کا نصیب ہے۔
تہجد غموں کے اندھیروں میں امید کا چراغ جلا دیتی ہے۔
رات کا ایک سجدہ برسوں کے دکھ دھو دیتا ہے۔
تہجد وہ راستہ ہے جو سیدھا اللہ کی رحمت تک جاتا ہے۔
جسے تہجد کی توفیق مل جائے وہ کبھی خالی ہاتھ نہیں رہتا۔
تہجد میں مانگی گئی دعا دل کو سکون اور روح کو روشنی دیتی ہے۔
رب کے قریب ہونے کا سب سے خوبصورت وقت تہجد کا وقت ہے۔
تہجد کی خاموشی میں دل کی ساری فریاد سن لی جاتی ہے۔
جو اللہ پر راتوں میں بھروسہ کرتا ہے وہ دن میں کبھی نہیں ٹوٹتا۔
تہجد کا سجدہ انسان کو دنیا سے اوپر اٹھا دیتا ہے۔
تہجد وہ عبادت ہے جہاں ناممکن بھی ممکن ہونے لگتا ہے۔
Conclusion
Tahajjud quotes and poetry are more than beautiful lines. They are reminders of a time when faith feels closest and hearts feel heard. Reading and sharing these words keeps the spirit connected to that sacred hour, encouraging consistency, patience, and trust in Allah’s perfect timing.





